Time 10 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

دیپیکا پڈوکون اپنی آئندہ فلم میں پولیس یونیفارم میں نظر آئیں گی

روہت شیٹی کی کوپ یونیورس ایک سیریز ہے جس میں پولیس افسران کے کرداروں پر فلم بنائی جاتی ہے/ فائل فوٹو
روہت شیٹی کی کوپ یونیورس ایک سیریز ہے جس میں پولیس افسران کے کرداروں پر فلم بنائی جاتی ہے/ فائل فوٹو

بالی وڈ کی نامور اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم 'سنگھم اگین' میں ایک منفرد کردار  میں جلوہ گر ہوں گی۔

ڈائریکٹر روہت شیٹی کی فلم میں دیپیکا کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوگا اور وہ پولیس کی وردی  میں نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹی کی کوپ یونیورس ایک سیریز ہے جس میں پولیس افسران کے کرداروں پر فلم بنائی جاتی ہے، اب روہت شیٹی نے دبنگ خاتون پولیس افسر کے لیے دیپیکا کو چنا ہے۔

دیپیکا اس سیریز کی پہلی کوپ ہیروئن ہیں جس کی تصدیق بھارتی فلم نقاد  ترن آدرش نے بھی کی ہے۔

واضح رہےکہ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر روہت شیٹی نے  اپنی مقبول کوپ یونیورس کا آغاز  2011 کی فلم سنگھم سے کیا تھا اور اس کے بعد 2014 میں سنگھم ریٹرنز بنائی تھی ، دونوں فلموں میں اجے دیوگن کو ہیرو کے طور پر لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :