Time 10 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

’ارجن اسکول جاتا بچہ نہیں‘، ملائیکہ کم عمر اداکار سے تعلق کی باتوں پر پھٹ پڑیں

ارجن کوئی اسکول جاتا بچہ نہیں ہے جو میری وجہ سے اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے پارہا: اداکارہ—فوٹو: فائل
ارجن کوئی اسکول جاتا بچہ نہیں ہے جو میری وجہ سے اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے پارہا: اداکارہ—فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے خود سے 12 سال چھوٹے اداکار ارجن کپور کو ڈیٹ کرنے سے متعلق تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیکہ اروڑا کے نئے ڈیجیٹل شو ’موونگ اِن ود ملائیکہ‘ کی پہلی قسط میں معروف ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان ان کی مہمان بنیں۔

دوران شو اداکارہ نے ارجن کپور کو ڈیٹ کرنے اور ان سے تعلق رکھنے پر بات کی، اداکارہ نے کہا کہ لوگ مجھ پر ٹرول کرتے ہیں کہ میں اپنے سے چھوٹے لڑکے سے تعلقات میں ہوں، لوگ کہتے ہیں میں اس کی زندگی خراب کررہی ہوں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے۔

ملائیکہ کا کہنا تھا کہ ارجن کوئی اسکول جاتا بچہ نہیں ہے جو میری وجہ سے اپنی پڑھائی پر توجہ نہیں دے پارہا اور میں نے اسے کہا ہے کہ آجاؤ میرے ساتھ، یا وہ میرے لیے اپنی کلاسز چھوڑ رہا ہو، میں نے اسے کسی گلی سے کھیلتے ہوئے نہیں پکڑا۔

اداکارہ نے کہا وہ ایک بالغ مرد ہے، اگر مرد خود سے چھوٹی عمر کی لڑکی کو ڈیٹ کرے تو لوگوں کو مسائل ہیں جب کہ کوئی عورت کسی کم عمر لڑکے سے تعلقات قائم کرے تو اسے غلط کہا جاتا ہے، یہ ناانصافی ہے۔

مزید خبریں :