Time 13 دسمبر ، 2022
دنیا

ایران میں زیرحراست لڑکی کی ہلاکت کیخلاف جاری مظاہروں پر دوسری سزائے موت دیدی گئی

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں میں شریک ایک اور شہری کو سرعام پھانسی دے دی گئی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایران میں مزید مظاہرین کو سزائے موت دیے جانے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گرفتار ملزم ماجد رضاکو سکیورٹی فورسز کے 2 ارکان کےقتل کے الزام میں گزشتہ روز مشہد میں سرعام پھانسی پر لٹکایا گیا۔

 سزائے موت پانے والے ماجد رضا کو 23 دن قبل ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل ایران میں مظاہروں کے الزام میں گرفتار محسن شکاری کو جمعرات کو سزائے موت دی گئی تھی۔ایران میں مظاہروں کے سلسلے میں اب تک 11 افراد کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف ستمبر سے مظاہرے جاری ہیں ۔مظاہروں کے آغاز کے بعد اب تک کم از کم 14 ہزار کو گرفتار کیا گیا جبکہ 63 بچوں سمیت کم از کم 458 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :