ٹوئٹر نے بلیو سبسکرپشن سروس دوبارہ متعارف کرا دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس کا پہلے سے زیادہ بہتر ورژن دوبارہ متعارف کرادیا گیا۔

خاص بات ہے کہ ایپل صارفین کو ٹوئٹربلیو کا نیا ورژن استعمال کرنے کیلئے دیگر کے مقابلے میں زیادہ ادائیگی کرنی پڑے گی۔

ٹوئٹر نے بلیو ٹک کا نیا ورژن گزشتہ روز سے دوبارہ لانچ کردیا ، نئی سروس کی سبسکرپشن عام صارفین کیلئے ماہانہ 8 ڈالر،جبکہ ایپل صارفین کیلئے ماہانہ 11 ڈالر ہوگی۔

ٹوئٹرکمپنی کا کہنا ہے کہ نئی سروس کی سبسکرپشن سے صارفین ٹوئٹس ایڈٹ کرسکتے ہیں ،اس کے علاوہ صارفین طویل،اور بہتر معیار کی ویڈیوز پوسٹ کرنے اور دیکھنے کے قابل ہوں گے۔

ٹوئٹر نے ایپل صارفین کو عام صارفین کے مقابلے میں زیادہ ادائیگی کی وضاحت نہیں کی۔

واضح رہے کہ   ایلون مسک نے گزشتہ ماہ 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدا تھا۔

مزید خبریں :