Time 13 دسمبر ، 2022
پاکستان

معاشی ماہرین کے مطابق ہم ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کرچکے: حماد اظہر

معاشی طور پر ملک نازک ترین موڑ پر پہنچ چکا ہے، پہلے ایک وزیر خزانہ آیا وہ اپنی منطق پر چلتا رہا: سابق وزیر خزانہ/ فائل فوٹو
معاشی طور پر ملک نازک ترین موڑ پر پہنچ چکا ہے، پہلے ایک وزیر خزانہ آیا وہ اپنی منطق پر چلتا رہا: سابق وزیر خزانہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے معاشی ماہرین کے مطابق ہم ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کرچکے ہیں۔

زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد حماد اظہر نے کہا کہ ملک کو مزید معاشی عدم استحکام کی طرف نہ لے جایا جائے، معاشی طور پر ملک نازک ترین موڑ پر پہنچ چکا ہے،  پہلے ایک وزیر خزانہ آیا وہ اپنی منطق پر چلتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا وزیر خزانہ کہتا تھا کہ ڈالر 200 روپے سے نیچے لے آؤں گا لیکن حالت یہ ہے کہ ایل سیز کھولنے کے لیے ڈالر دستیاب نہیں۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ  معاشی ماہرین کے مطابق ہم ٹیکنیکل طور پر ڈیفالٹ کرچکے ہیں جب کہ الیکشن کے بغیرمعاشی اور سیاسی استحکام نہیں آئے گا۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ گندم کے بعد ادویات کا بھی بحران آنے والا ہے، شفاف انتخابات سے ہی ملک میں استحکام آسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیمان شہباز کی شکل میں ٹریلر بھیجا گیا،این آر او ٹو کی اصل فلم ابھی آنی ہے۔

مزید خبریں :