13 دسمبر ، 2022
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو اوسط سے بھی کم قرار دے دیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹنگ ریکارڈز بنے، اس اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ڈی میرٹ پوائنٹس پانچ برس تک برقرار رہیں گے اور مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہےکہ 5 ڈی میرٹ پوائنٹس پروینیو کو 12 ماہ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لیے معطل کردیا جائے گا۔
آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پنڈی وینیو کی پچ کا فیصلہ سنایا جب کہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو مسلسل دوسری بار اوسط سےکم درجےکی قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ راولپنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلے دن 500 سے زیادہ رنز بنائے تھے جب کہ اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی۔
اس کے علاوہ پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو لےکر سابق کرکٹر اور کرکٹ ماہرین نے سوالات اٹھائے تھے جب کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے بھی پچ پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔