Time 13 دسمبر ، 2022
پاکستان

پنجاب میں سرکاری محکموں کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے سرکاری محکموں کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس ہوا جس میں کفایت شعاری پالیسی پرعمل درآمدکی ہدایات دیتے ہوئے سرکاری محکموں کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ  آفس سمیت تمام سرکاری محکموں کے غیر ترقیاتی اخراجات میں 50 فیصدکمی کا حکم بھی دیا۔

 وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سرکاری محکمےکفایت شعاری پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سرکاری اراضی کو شفاف طریقے سے نیلام کرنےکے لیے جامع پالیسی تیار کی جائے اور سرکاری اراضی کی تفصیلات سات روز میں پیش کی جائیں۔

مزید خبریں :