Time 14 دسمبر ، 2022
کھیل

10 سال قبل میسی کیساتھ تصویر کھنچوانے والے بچے نے ارجنٹائن کو ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچا دیا

دس برس پہلے جب جولین الواریز 12 سال کے تھے تو اُنہوں نے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ میسی کے فین کی حیثیت سے اُن سے تصویر کی فرمائش کی جو میسی نے پوری کردی—فوٹو: ٹوئٹر
دس برس پہلے جب جولین الواریز 12 سال کے تھے تو اُنہوں نے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ میسی کے فین کی حیثیت سے اُن سے تصویر کی فرمائش کی جو میسی نے پوری کردی—فوٹو: ٹوئٹر

10 سال قبل لیونل میسی کے ساتھ مداح کی حیثیت سے تصویر کھنچوانے والے بچے نے سالوں بعد فیفا ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی جانب سے کھیلتے ہوئے میسی کے ساتھ اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

فٹبال کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی ارجنٹائن کے لیونل میسی کے مداح کی حیثیت سے 10 سال قبل اُن کے ساتھ تصویر کھنچوانے والے الواریز 10 برس بعد قومی ٹیم میں میسی کے ساتھ نہ صرف ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنے بلکہ  کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں دو گول بھی داغ دیے۔

دس برس پہلے جب جولین الواریز 12 سال کے تھے تو اُنہوں نے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ میسی کے فین کی حیثیت سے اُن سے تصویر کی فرمائش کی جو میسی نے پوری کردی۔

 الواریز کا خواب بھی میسی کی طرح اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اور ورلڈ کپ کھیلنا تھا جو جاری ورلڈ کپ میں پورا ہوگیا، نہ صرف الواریز کا خواب پورا ہوا بلکہ اُنہوں نے کروشیا کے خلاف سیمی فائنل میں  دو گول بھی کیے۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پہلا گول اُنہوں نے تنہا اپنی کوششوں سے کیا جب وہ اپنے ہاف سے گیند لے کر چلے اور اُس کو حریف کے جال میں پہنچا کر ہی دم لیا،اس موقع پر ساتھی کھلاڑی کی حیثیت سے اُن کوسب سے پہلے مبارک باد دینے والے میسی تھے، وہ بھی الواریز کے اس انداز سے گول کرنے پر اُن کے مداح ہوگئے۔

الواریز نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول بھی کیا، یہ گول اُنہوں نے میسی کے عمدہ پاس پر کیا، اس مرتبہ بھی سب سے پہلے میسی نے اُن کو مبارک باد دی۔

میسی اور الواریز کے شاندار کھیل کی بدولت ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے  کروشیا کو تین صفر سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔


مزید خبریں :