Time 15 دسمبر ، 2022
دلچسپ و عجیب

کیمبرج ڈکشنری نے 'مرد' اور 'عورت' کی تعریف تبدیل کر دی

فوٹو: ڈیلی ٹیلی گراف
فوٹو: ڈیلی ٹیلی گراف

دنیا کی قابل اعتماد سمجھی جانے والی کیمبرج ڈکشنری( لغت) نے 'مرد' اور 'عورت' کی تعریف تبدیل کر دی۔

کیمبرج ڈکشنری میں مرد اور عورت کی پرانی تعریفوں کے ساتھ نئی تعریف کو شامل کیا گیا ہے، لغت میں 'مرد' اور 'عورت' کی 'بالغ نر/مادہ' کی حیثیت سے تعریف شامل ہے۔

کیمبرج ڈکشنری میں 'مرد' کو ایسا بالغ قرار دیا گیا ہے جو نر کی طرح رہتا اور شناخت کرواتا ہو، اسی طرح  'عورت'کو ایسی بالغ قرار دیا گیا ہے جو مادہ کی طرح رہتی اور شناخت کرواتی ہو۔

رپورٹس کے مطابق کیمبرج ڈکشنری میں 'مرد' اور 'عورت' کی نئی تعریف کا مقصد ٹرانسجینڈرز کی شناخت واضح کرنا ہے۔

مزید خبریں :