15 دسمبر ، 2022
اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو سکھر سے اسلام آباد پہنچادیا۔
پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج 34 مقدمات سی کلاس کردیے گئے ہیں اور ان کی کسٹڈی اسلام آباد کو دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقدمات ختم ہونے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو اب سکھر سے اسلام آباد پہنچا دیا ہے۔
اعظم سواتی کو سکھرسے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا جہاں اسلام آباد پولیس کے ایس پی رخسار مہدی اعظم سواتی کو اپنے ساتھ لے گئے۔