Time 15 دسمبر ، 2022
کاروبار

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی ) نے ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی جبکہ وزارت ہاؤسنگ اور موسمی تبدیلی کے محکمے کو تکنیکی گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔

وزیر خزانہ نے وزارت فوڈ سکیورٹی کی چینی برآمد سے متعلق سمری پر فیصلہ کرتے ہوئے ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ای سی سی نے ہر پندہ روز بعد پاکستان سے چینی کی برآمد کرنے کی منظوری دی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ای سی سی اسٹاک کا جائزہ لینے کے بعد چینی کی مزید ایکسپورٹ کی منظوری بھی دے سکتی ہے، شوگر انڈسٹری کو مزید اسٹاک انسپیکشن کے معاملے پر اعتراض ہے،پنجاب کی جانب سے پہلے ہی انسپیکشن رپورٹ جمع کرائی جا چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں مزید چینی ایکسپورٹ کی اجازت دینے سے متعلق غور ہوگا۔


مزید خبریں :