Time 17 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ کی نئی فلم پٹھان پر تنازع میں نیا موڑ

بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے بھارت میں آزادی اظہار اور شہری آزادیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے/ فائل فوٹو
بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے بھارت میں آزادی اظہار اور شہری آزادیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے/ فائل فوٹو

شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان پر بھارتی انتہاپسندوں کی تنقید سے اٹھنے والے تنازع میں نیا موڑ آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے حال ہی میں کولکتہ فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور اس تقریب میں شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میں امیتابھ بچن نے  آزادی سے پہلے کی فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے فرقہ واریت سے لے کر سماجی اتحاد، برطانوی سنسرشپ، جبر  سمیت دیگر امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بھارتی اداکار نے بھارت میں آزادی اظہار اور شہری آزادیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کو آزاد ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن آج بھی آزادی اظہار اور شہری آزادی پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔

ان کی اس تقریر کے بعد میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ کیا ایسا کرنے سے امیتابھ بچن نے شاید شارخ خان کی فلم پٹھان اور دیپیکا اور شارخ  خان کے گانے بےشرم رنگ کو تنازع بنانے والوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسند اداکارہ دیپیکا کے زعفرانی لباس میں رقص کی وجہ سے فلم پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں جب کہ شاہ رخ کو یقین ہے کہ ’پٹھان‘ کو ریلیز ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

مزید خبریں :