17 دسمبر ، 2022
لاہور: پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہےکہ آج پارٹی چیئرمین عمران خان اہم اعلان کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ آج مہنگائی ہمارے دور سے کہیں زیادہ ہے، اسحاق ڈار ڈالر کی قیمت 150 روپے پر لانے چلے تھے مگر آج مارکیٹ میں ڈالر مل نہیں رہا اور ایل سیز بھی نہیں کھول رہے، ملک ڈیفالٹ ہونے کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے اہم اعلان کرنا ہے، ان لوگوں نے اپنے سارے کیسز ختم کرالیے اور اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کردیا گیا ہے۔