نئی فلم کی وجہ سے تنقید کی شکار دپیکا پڈوکون ممبئی سے قطر روانہ

بھارتی انتہا پسند اداکارہ دپیکا کے زعفرانی لباس میں رقص کی وجہ سے فلم ’پٹھان‘ پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں جب کہ شاہ رخ کو یقین ہے کہ ’پٹھان‘ کو ریلیز ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا— فوٹو: اسکرین گریب
بھارتی انتہا پسند اداکارہ دپیکا کے زعفرانی لباس میں رقص کی وجہ سے فلم ’پٹھان‘ پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں جب کہ شاہ رخ کو یقین ہے کہ ’پٹھان‘ کو ریلیز ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا— فوٹو: اسکرین گریب

بالی وڈ اداکارہ دپیکا  پڈوکون ممبئی سے قطر روانہ ہوگئیں۔

بھارتی انتہا پسند اداکارہ دپیکا کے زعفرانی لباس میں رقص کی وجہ سے فلم ’پٹھان‘ پر پابندی کا مطالبہ کر چکے ہیں جب کہ شاہ رخ کو یقین ہے کہ ’پٹھان‘ کو ریلیز ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کا گانا ’’بے شرم رنگ‘‘ جاری کیا گیا جس میں دپیکا پڈوکون کنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔

شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان کے گیت میں ہیروئن دپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کے ساتھ دپیکا کے زعفرانی رنگ کے لباس کے منظر کو بھارتی انتہا پسندوں نے مذہبی تعصب کا رنگ دیا ہے۔

ہندو مذہب میں زعفرانی رنگ کو مقدس سمجھا جاتا ہے جبکہ انتہا پسند ہندوؤں نے گانے میں شاہ رخ کے ہرے رنگ کے کپڑے پہننے پر بھی اعتراض کردیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے گانے اور دپیکا کے کپڑوں کے رنگ کی مخالفت کی اور کہا کہ دپیکا جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں ہونے والے احتجاج کی حمایت بھی کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے مناظر میں تبدیلی نہ کی گئی تو مدھیہ پردیش میں پابندی لگا دیں گے۔

اس تمام تنازع سے دپیکا پڈوکون کو بظاہر کوئی خاص فرق نہیں پڑا اور وہ آج بھارت سے قطر روانہ ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون جب ممبئی ائیرپورٹ سے قطر کیلئے روانہ ہورہی تھیں تو ان کے چہرے پر پریشانی کے کوئی آثار نہیں تھے اور وہ مسکرا رہی تھیں، کافی خوش نظر آرہی تھیں۔

دپیکا نے ائیرپورٹ پر فوٹوگرافرز کو مسکراتے ہوئے کئی پوز دیے جس کے بعد شکریہ کہتے ہوئے وہ ائیرپورٹ کے اندر چلی گئیں۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔

دپیکا فٹبال ورلڈکپ میں ٹرافی کی رونمائی کرنے والی پہلی بین الاقوامی شخصیت ہوں گی۔ اداکارہ 18 دسمبر کو قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی اور اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

فیفا ورلڈکپ کا فائنل دفاعی چیمپئن فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :