Time 18 دسمبر ، 2022
پاکستان

پرویز الہٰی اصلاح کرکے آئیں تو پی ڈی ایم کیلئے قابل قبول ہیں: چوہدری سالک حسین

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہےکہ پرویز الہٰی اپنی اصلاح کرکے آئیں تو پی ڈی ایم کے لیے قابل قبول ہیں۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے ق لیگ  اور  پی ٹی آئی کی صورت حال پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو ہونا ہی تھا، پرویز الہٰی اپنی اصلاح کرکے آئیں تو پی ڈی ایم کے لیے قابل قبول ہیں۔

چوہدری سالک حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو مشورہ دیا کہ وہ محسن کشوں کا ساتھ نہ دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ ہمارے بھی محسن ہیں، جنرل باجوہ عمران خان اور  پرویز الہٰی کے بھی محسن ہیں۔


مزید خبریں :