Time 20 دسمبر ، 2022
کھیل

70 سال میں پہلی بار پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش

انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا—فوٹو: ای ایس پی این
انگلینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کیا—فوٹو: ای ایس پی این

انگلینڈ نے پاکستان کو 70 سال میں پہلی  بار ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں تین  صفر سے وائٹ واش کردیا۔

ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار پاکستان کو مسلسل چار ٹیسٹ میچز میں شکست ہوئی،انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں ہونے والا  ٹیسٹ بھی ہارا تھا۔

اس سے قبل پاکستان ہوم گراؤنڈ پر  1960 میں ٹیسٹ سیریز دو صفر سے ہارا تھا۔

انگلش کرکٹ ٹیم نے 167 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور ٹیم کو کامیابی دلائی۔ انگلینڈ کے بین ڈیکٹ 82 اور کپتان بین اسٹوکس نے 35 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کے ہیری بروک شاندار کارکردگی کے باعث پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

گزشتہ روز کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان کے167 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان انگلینڈ نے 2 وکٹ پر 112 رنزبنائے تھے۔

پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں  216 رنز پر آؤٹ ہوئی، کپتان بابر اعظم 54 اور سعود شکیل 53 رنز بنائے جب کہ انگلینڈ کے ریحان احمد نے اننگز میں 5 اور میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز نے دھواں دھار بیٹنگ کی لیکن میچ تیسرے روز مکمل نا کرسکے۔

مزید خبریں :