Time 20 دسمبر ، 2022
پاکستان

کراچی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے راولپنڈی بس ٹرمینل پر کارروائی کی جس دوران خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا/ فوٹو جیونیوز
اے این ایف نے راولپنڈی بس ٹرمینل پر کارروائی کی جس دوران خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا/ فوٹو جیونیوز

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کی کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان اے این ایف کے مطابق ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں برگر پارٹیوں کے لیے مخصوص منشیات راولپنڈی سے بس کے ذریعے کراچی اسمگل کی جا رہی ہے، اطلاع پر ڈائیوو بس ٹرمینل راولپنڈی پر مسلسل نگرانی شروع کی گئی۔ 

 ترجمان کے مطابق بس ٹرمینل سے ایک مشتبہ شخص اور خاتون مسافر کو حراست میں لیا گیا،  راولپنڈی سے کراچی روانگی کے لیے بس کی تلاشی لی گئی تو خاتون مسافر کے بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 368 گرام وِیڈ ضبط کی گئی، برآمد شدہ منشیات کھانے کی پیکنگ کے پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔

ترجمان نے بتایا خفیہ رپورٹس ہیں کہ یہ منشیات کراچی کے کالجز اور یونیورسٹیز میں طلبہ کو سپلائی کی جاتی ہے، گرفتار ملزم راولپنڈی اور اسلام آباد میں پارٹی ڈرگز کی تقسیم میں ملوث گروہ کا اہم رکن اور آرگنائزر ہے، ضبط شدہ وِیڈ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نئے سال کی پارٹیوں کے دوران تقسیم کرنے کے لیے تھی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :