Time 20 دسمبر ، 2022
پاکستان

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی ہدایت پر اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس طلب کرنے سے انکار

گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کیلئے کل پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے— فوٹو: فائل
گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کیلئے کل پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے— فوٹو: فائل

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر بلیغ الرحمان کی ہدایت پر کل اسمبلی اجلاس طلب کرنے سے انکار کردیا۔

گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کیلئے کل اسمبلی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ 

لیکن اب اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کل اسمبلی اجلاس طلب کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسمبلی اجلاس چل رہا ہے اور جب اجلاس چل رہا ہو تو نیا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا، موجودہ اجلاس اسپیکر کا طلب کردہ ہے جسے گورنر ختم نہیں کرسکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنرپنجاب نے جو خط لکھا ہے اس کی آئینی حیثیت مشکوک ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع  کرادی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں :