دنیا
Time 21 دسمبر ، 2022

طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی، راشد خان میدان میں آگئے

راشد خان نے سوشل میڈیا پر حدیث نبوی ﷺ شیئر کرتے ہوئے خواتین کو پڑھنے دو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ فوٹو فائل
راشد خان نے سوشل میڈیا پر حدیث نبوی ﷺ شیئر کرتے ہوئے خواتین کو پڑھنے دو کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ فوٹو فائل

افغانستان میں طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی کے خلاف افغان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کلاس اسپنر  راشد خان لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت میں سامنے آ گئے۔

گزشتہ روز افغان میڈیا کے ذریعے خبریں سامنے آئیں کہ افغانستان کی تعلیم برائے وزارت اعلیٰ نے تمام نجی اور سرکاری جامعات کو تاحکم ثانی خواتین کی تعلیم معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم پر پابندی کی خبریں سامنے آنے کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت عالمی تنظیموں کی جانب سے بھی اس فیصلے کی مذمت کی گئی اور خواتین کو تعلیم کے برابر مواقع دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

اب اس حوالے سے افغان کرکٹ ٹیم کے اسپنر راشد خان کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ہیش ٹیگ ’خواتین کو پڑھنے دو‘ کے ساتھ ایک حدیث بھی شیئر کی ہے۔

راشد خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر نبی کریم ﷺ کی حدیث شیئر کی گئی ہے جس کا ترجمہ ہے ’ علم حاصل کرنا ہر ملسمان پر واجب ہے‘۔


مزید خبریں :