Time 21 دسمبر ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی قیادت نے کے پی اسمبلی کی تحلیل پنجاب اسمبلی کیساتھ منسلک کر دی

فواد چوہدری کی تجویز ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کو پنجاب اسمبلی کے ساتھ تحلیل کیا جائے: ذرائع۔ فوٹو فائل
فواد چوہدری کی تجویز ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کو پنجاب اسمبلی کے ساتھ تحلیل کیا جائے: ذرائع۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کے پی اسمبلی کی تحلیل پنجاب کے ساتھ منسلک کر دی

ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے باعث 23 دسمبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کا امکان نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی تجویز ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کو پنجاب اسمبلی کے ساتھ تحلیل کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تکنیکی اور قانونی وجوہات پر اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل نہیں ہو سکتی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے 17 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے جس کے بعد دو روز بعد قبل گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے آج بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمعے کے روز اسمبلی کو تحلیل کر دیں گے۔

مزید خبریں :