22 دسمبر ، 2022
ہر سال کی طرح 2022 میں بھی واٹس ایپ نے متعدد فیچرز متعارف کرائے۔
ایک اندازے کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے سال بھر میں 20 سے زیادہ نئے فیچرز متعارف کرائے گئے۔
2022 کے دوران میٹا کی زیرملکیت ایپ کی جانب سے پرائیویسی پر زیادہ توجہ مرکوز کی گئی۔
سال بھر کے دوران متعارف کرائے گئے چند نمایاں فیچرز درج ذیل ہیں۔
7 دسمبر کو واٹس ایپ میں یہ فیچر متعارف کرایا گیا جو میٹا کی دیگر ایپس یعنی فیس بک، انسٹاگرام اور میسنجر میں پہلے سے موجود تھا۔
اس فیچر سے صارفین اپنی شخصیت کے ڈیجیٹل ورژن بناسکتے ہیں اور اس ورژن کے مطابق مختلف کاسٹیوم اسٹیکرز بھی بن جاتے ہیں۔
اس فیچر کو نومبر میں متعارف کرایا گیا تھا جس کا مقصد بظاہر صارف کے لیے خود تک رسائی کو آسان بنانا نظر آتا ہے۔
اس طرح وہ مختلف معلومات جیسے پاس ورڈ، لنک، تصویر یا گھر کا پتا وغیرہ خود کو میسج کرکے محفوظ کرسکتے ہیں۔
یہ فیچر بھی نومبر میں متعارف کرایا گیا تھا جس میں گروپس کے سب گروپس بنانا اور اناؤنسمنٹ چینلز سمیت بہت کچھ کرنا ممکن ہے۔
واٹس ایپ میں پہلے ویڈیو کال صرف 8 افراد تک محدود تھی مگر اب اس تعداد کو بڑھا کر 32 کردیا گیا ہے۔
یہ واٹس ایپ کے چند اہم ترین پرائیویسی فیچرز میں سے ایک ہے جس سے صارف کسی گروپ کو خاموشی سے چھوڑ سکتا ہے اور گروپ کے کسی رکن کو علم نہیں ہوتا، البتہ ایڈمن ضرور جان لیتے ہیں۔
اب واٹس ایپ میں صارفین خود طے کرسکتے ہیں کہ میسنجر میں انہیں آن لائن کون دیکھ سکتا ہے۔
ویو ونس میسج کو 2021 میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب جاکر اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ ویو ونس میسجز کے اسکرین شاٹ نہ لیے جاسکیں۔
ری ایکشنز
فیس بک میں تو یہ فیچر کافی عرصے سے موجود تھا مگر واٹس ایپ میں ایموجی ری ایکشنز کی آمد مئی 2022 میں ہوئی۔
پہلے واٹس ایپ میں 100 ایم سے زیادہ بڑی فائل بھیجنا ممکن نہیں تھا مگر اب 2 جی بی حجم کی فائل صارفین سینڈ کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ میں اب ایک گروپ میں 512 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے اور بہت جلد یہ تعداد 1024 کردی جائے گی۔
2022 میں واٹس ایپ میں پروفائل پکچرز، اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور لاسٹ سین اسٹیٹس کو مخصوص کانٹیکٹس سے چھپانا ممکن ہوگیا۔
یہ فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جاکر اکاؤنٹ کے آپشن میں پرائیویسی پر کلک کرنا ہوگا۔
پہلے پروفائل فوٹو، لاسٹ سین یا اباؤٹ انفو پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے 3 آپشن ایوری ون، مائی کانٹیکٹس اور نو باڈی آتے تھے۔
مگر نئی پرائیویسی سیٹنگز میں کمپنی کی جانب سے چوتھے آپشن My contacts except کا اضافہ کیا گیا۔
اس آپشن پر کلک کرکے آپ پروفائل فوٹو، لاسٹ سین اور اباؤٹ انفو اپنی پسند کے افراد تک محدود رکھ سکتے ہیں۔