23 دسمبر ، 2022
لاہور: مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر (ن) لیگ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مونس الٰہی نے کہا کہ کل رات کو کمال کر دیا ہے کمال کرنے والوں نے، گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لو، اعتماد کا ووٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کروانا تھا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ اپنی گھبراہٹ میں (ن) لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھی ہے۔
مونس الٰہی نے حمزہ شہباز کا نام لیے بغیر کہا کہ اب دوبارہ ہوٹل میں ککڑی کو منتخب کروائیں گے؟