پاکستان
Time 23 دسمبر ، 2022

ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال کون ہیں؟

ریحام نے مرزا بلال کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر میں نے ایک ایسا شخص تلاش کرلیا جس پر میں بھروسہ کرسکتی ہوں: ریحام خان کی ٹوئٹ/فوٹوفائل
ریحام نے مرزا بلال کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر میں نے ایک ایسا شخص تلاش کرلیا جس پر میں بھروسہ کرسکتی ہوں: ریحام خان کی ٹوئٹ/فوٹوفائل

سابق وزیر اعظم عمران خان کی دوسری  اہلیہ اور  صحافی ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔

 ریحام خان کی جانب سے  ٹوئٹر  پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کا تعارف کروایا گیا، ریحام نے بلال کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر میں نے ایک ایسا شخص تلاش کرلیا جس پر میں بھروسہ کرسکتی ہوں۔

ریحام کے شوہر مرزا بلال بیگ امریکی شہر سیٹل میں رہائش پذیر ہیں۔

 اگر بات کریں ریحام خان کے تیسرے شوہر کی تو مرزا بلال بیگ سوشل میڈیا پر اپنے تعارف میں خود کو ممیکری آرٹسٹ، طنز نگار، اداکار اور ماڈل بتاتے ہیں جبکہ مرزا بلال بیگ   ٹک ٹاکر بھی ہیں۔

مرزا بلال بیگ نے مختلف پاکستانی نجی چینل کے پیروڈی شوز اور اشتہارات میں بھی کام کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ ریحام کی مرزا  بلال سے یہ تیسری شادی ہے اس سے قبل  ان کی دو شادیاں  طلاق پر ختم ہوچکی ہیں۔

مزید خبریں :