پاکستان
09 دسمبر ، 2012

ڈی آئی خان : شیخ یوسف چوک پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ڈی آئی خان : شیخ یوسف چوک پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان … ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے سبزی منڈی کے تاجر بتائے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق آج صبح بنوں روڈ سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی ایک گاڑی پر شیخ یوسف چوک کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ نمائندہ جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے سبزی منڈی کے آڑھتی تھے جو اپنے کاروبار کے لئے آرہے تھے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے۔

مزید خبریں :