24 دسمبر ، 2022
سروسز اسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ میں موجود نہیں۔
اسپتال کے رجسٹرار نے سروسز اسپتال کے ایم ایس کو مراسلے کے ذریعےآگاہ کردیا اور کہا کہ شہباز گل کے ریگولر چیک اپ کے دروان ان کے وارڈ میں گئے تو وہ موجود نہیں تھے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وارڈ میں شہبازگل کی اسپتال فائل اور میڈیکل رکارڈ بھی موجود نہیں تھا اور شہباز گل نے اسپتال چھوڑتے وقت میڈیکل یونٹ کو بھی آگاہ نہیں کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شہباز گل لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج تھے۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں اور ان کے سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گِل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔