Time 24 دسمبر ، 2022
دنیا

افغانستان میں طالبان نے خواتین کے این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی لگادی

خواتین کے لباس سے متعلق انتظامی ہدایات پر عملدر آمد نہ ہونےکی وجہ سے پابندی لگائی گئی: ترجمان وزارت معاشی امور— فوٹو:فائل
خواتین کے لباس سے متعلق انتظامی ہدایات پر عملدر آمد نہ ہونےکی وجہ سے پابندی لگائی گئی: ترجمان وزارت معاشی امور— فوٹو:فائل

افغانستان میں حکمران طالبان نے خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت معاشی امور کی جانب سے تمام مقامی اور غیرملکی تنظیموں کو خواتین ملازمین کو کام پرنہ بلانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

افغان وزارت معاشی امور کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی پر این جی اوز کے لائسنس معطل کر دیے جائیں گے۔

ترجمان وزارت معاشی امورعبدالرحمان حبیب کا کہنا ہے کہ این جی اوز میں خواتین ملازمین تاحکم ثانی کام نہیں کریں گی۔

— فوٹو: افغان میڈیا
— فوٹو: افغان میڈیا 

ان کا مزید کہنا تھاکہ خواتین کے لباس سے متعلق انتظامی ہدایات پر عملدر آمد نہ ہونےکی وجہ سے پابندی لگائی گئی۔

دوسری جانب پابندی کا اطلاق اقوام متحدہ کی تنظیموں پر ہونے سے متعلق ابھی وضاحت نہیں آئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان میں طالبان نے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگا دی تھی اور مسلم ممالک سمیت دنیا بھر سے طالبان کے اس فیصلے پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :