24 دسمبر ، 2022
قومی ادارہ صحت (نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ) اسلام آباد نے کورونا کی نئی قسم سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کردی۔
این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے نئی قسم سے متعلق غیرمصدقہ خبریں گردش میں ہیں، این سی او سی نے تصدیق کی ہے فی الحال ایسا کوئی خطرہ نہیں۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق صورتحال پر کڑی نظررکھی ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ چین میں پھیلنے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کا پاکستان میں بھی آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے حکام کا کہنا تھا کہ چین میں لاک ڈاؤن کھلنے اور فری ٹریولنگ سے پاکستان میں کورونا کا نیا ویرینٹ آنے کا خطرہ ہے لیکن پاکستان کورونا کے کسی بھی نئے ویرینٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔