پاکستان
09 دسمبر ، 2012

استاد کے تشدد کا نشانہ بننے والا طالب علم اسپتال میں جاں بحق

استاد کے تشدد کا نشانہ بننے والا طالب علم اسپتال میں جاں بحق

حسن ابدال…اسکول دیر سے آنے پر استاد کے تشدد کا نشانہ بننے والا طالب علم اسپتال میں دم توڑ گیا ، پولیس نے ٹیچر کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔یہ دل خراش واقعہ ضلع اٹک کی تحصیل حسن ابدال کے گاوٴں پوڑ میانہ میں پیش آیا ۔ آٹھویں کلاس کا طالب علم محمد حسنین پی ٹی ٹیچر ممتاز ہمدانی کے غیض و غضب کا نشانہ اس وجہ سے بنا کہ وہ اسکول دیر سے آیا تھا۔ محمد حسنین کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حسن ابدال داخل کرایا گیا جہاں وہ گزشتہ رات دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق استاد ممتاز ہمدانی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :