Time 26 دسمبر ، 2022
دنیا

چین کا کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ

چین میں کورونا کیسز اور اموات کے سرکاری اعداد و شمار اور دیگر ذرائع کے اعداد و شمار میں فرق ہونے پر بین الاقوامی میڈیا میں تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ فوٹو فائل
چین میں کورونا کیسز اور اموات کے سرکاری اعداد و شمار اور دیگر ذرائع کے اعداد و شمار میں فرق ہونے پر بین الاقوامی میڈیا میں تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ فوٹو فائل

چین نے کورونا وائرس کے یومیہ کیسز اور اموات کو جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق اب چائنیز سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول وبا سے متعلق معلومات جاری کرے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین میں کورونا کیسز اور اموات کے سرکاری اعداد و شمار اور دیگر ذرائع کے اعداد و شمار میں فرق ہونے پر بین الاقوامی میڈیا میں تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

چین میں کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد حالیہ دنوں میں کورونا کیسز بڑھے ہیں۔

مزید خبریں :