26 دسمبر ، 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا ہے۔
سرفراز احمد کی 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، سابق کپتان نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کے خلاف 2019 میں کھیلا تھا جہاں انہوں نے 10 کیچز کے ساتھ ففٹی بھی اسکور کی تھی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان کو آرام دے کر ان کی جگہ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان کو 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پلیئنگ الیون میں فاسٹ بولر میر حمزہ کی بھی 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے پر انہیں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔