Time 26 دسمبر ، 2022
پاکستان

صدر مملکت کے جنرل (ر) باجوہ سے متعلق بیان پر ایوانِ صدر نے وضاحت جاری کردی

صدر کا یہ بیان کہ سابق آرمی چیف اور ان کی ٹیم نے سینیٹ، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی مددکی، توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا: اعلامیہ/ فائل فوٹو
صدر کا یہ بیان کہ سابق آرمی چیف اور ان کی ٹیم نے سینیٹ، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی مددکی، توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا: اعلامیہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ایوانِ صدر نے صدرِ مملکت عارف علوی کے بیان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ صدر عارف علوی سے  غلط بیان منسوب کیا گیا جس کے مطابق صدر نے کہا کہ سابق آرمی چیف اور ان کی ٹیم نے سینیٹ، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی مددکی۔

ایوان صدر کا کہنا ہےکہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، صدر کے بیان کو توڑ مروڑ کر خود بناکر پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :