پاکستان
Time 27 دسمبر ، 2022

طارق جمیل کو دل کا دورہ، بیٹے نے طبیعت کے حوالے سے ویڈیو جاری کردی

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے  یوسف جمیل نے والد کی کینیڈا میں طبیعت کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔

مولانا طارق جمیل ان دنوں کینیڈا میں ہیں اور ہاں انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔ والد کی طبیعت کے حوالے سے ویڈیو بیان میں یوسف جمیل نے بتایا کہ پریشانی والی خبر تھی لیکن اب نہیں ہے، والد کینیڈا میں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور کینیڈا کے وقت کے مطابق رات کے 3 بجے دل میں تکلیف ہوئی اور سینے میں درد ہوا، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سارا پروسیجر عافیت سے مکمل ہوگیا اور اس وقتوہ ٹھیک ہیں اور اسپتال میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گھر سے دور ہونا پریشانی کا باعث ہے، والد کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔

مزید خبریں :