کھیل
Time 28 دسمبر ، 2022

شاہین کیلئے سرعام ’ آئی لو یو‘ کی گونج ، حارث رؤف نے لڑکیوں کے آگے ہاتھ جوڑ لیے

گزشتہ روز شاہین اور حارث سمیت لاہور قلندرز کی ٹیم کے متعدد ارکان نے لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا/ فوٹو سوشل میڈیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
گزشتہ روز شاہین اور حارث سمیت لاہور قلندرز کی ٹیم کے متعدد ارکان نے لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا/ فوٹو سوشل میڈیا/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

قومی  کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کے چاہنے والوں کی کمی نہیں لیکن یہ اظہار اگر آئی لو یو کی گونج کے ساتھ سرعام ہوجائے تو کرکٹر بھی پریشان ہوجاتے ہیں۔

گزشتہ روز شاہین اور حارث سمیت لاہور قلندرز کی ٹیم کے متعدد ارکان نے لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں بولرز نے اپنے مداح طالب علموں سے مزاحیہ گفتگو کی جب کہ ساتھ ہی ان کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔

اسی دورے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں شاہین سے سرعام یونیورسٹی کی طالبہ سلویٰ مریم کا اظہار محبت شاہین کو بھی کنفیوز کرگیا، ویڈیو میں سلویٰ نامی طالبہ نے پہلے تو شاہین سمیت لاہور قلندرز کا یونیورسٹی دورے پر شکریہ ادا کیا، بعد ازاں زور سے شاہین کا نام لیتے ہوئے کہا شاہین ’آئی لو یو سو مچ‘ مریم کے اظہار پر شاہین بھی کنفیوز ہوگئے اور کچھ کہیں بغیر مائیک اٹھالیا۔

بعد ازاں لڑکی نے سوال کیا کہ پوری دنیا میں آپ کو کس کھلاڑی کو آؤٹ کرکے خوشی ملتی ہے ؟جس کا جواب شاہین نے پہلے مداح پر چھوڑ دیا کہ آپ بتائیں،  تاہم حارث نے اس  کے جواب میں بتایا کہ شاہین کی سب سے بہترین وکٹ کے ایل راہول کی ہے جب کہ شاہین کا کہنا تھا کہ سسر جی کی وکٹ لے کر خوشی ملتی ہے۔

دوسری جانب ایک لڑکی نے حارث رؤف کیلئے ذاتی زندگی کے حوالے سے سوال کرنے کی اجازت طلب کی جس پر حارث نے مداح طالب علم کے آگے ہاتھ جوڑ لیے۔

لڑکی نے اس کے بعد شاداب کیلئے اپنی دوست کا پیغام بھی فاسٹ بولرز کو بتایا کہ فاسٹ بولرز شاداب کو بتادیں کہ ماہ نور شاداب کی بہت بڑی فین ہیں۔

مزید خبریں :