پاکستان
Time 28 دسمبر ، 2022

’اب میری شادی کی عمر نہیں’، تیسری شادی کے بعد ریحام کا پرانا انٹرویو وائرل

لوگ نہیں جانتے کہ میں کلر بلائنڈ ہوں لیکن اپنے لیے سستی بھی میری سنجیدہ ڈریسنگ کی وجہ ہے: ریحام خان/ فائل فوٹو
لوگ نہیں جانتے کہ میں کلر بلائنڈ ہوں لیکن اپنے لیے سستی بھی میری سنجیدہ ڈریسنگ کی وجہ ہے: ریحام خان/ فائل فوٹو

ریحام خان عمران خان سے طلاق کے بعد شادی کا ارادہ ترک کرچکی تھیں جس کے اظہار سے  متعلق ان کا ایک انٹرویو کلپ ان کی تیسری شادی کے بعد تیزی سے زیر گردش ہے۔

وائرل کلپ نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو کا ہے جس میں میزبان سہیل وڑائچ ریحام خان سے ان کی تیسری شادی کے پلان سے متعلق سوال کرتے دیکھے گئے، سوال کے جواب میں ریحام خان نے کانوں کو ہاتھ لگاتے ہوئے کہا تھا کہ نہیں بالکل نہیں،اب شادی کیلئے میری عمر بھی نہیں کیوں کہ اب میرے بچوں کی شادی کی عمر ہے۔

شادی کی پیشکش آنے سے متعلق سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ سچ یہ ہے کہ مجھے شادی کی پیشکش بھی نہیں آتی کیوں کہ مجھے ساری عمر میں کم شادی کی پیشکش آئیں اور جتنی بھی پیشکش آئیں میں نے ان سے شادی کرلیں۔

اس انٹرویو میں ریحام خان کا اپنی سنجیدہ رنگوں پر مشتمل ڈریسنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ نہیں جانتے کہ میں کلر بلائنڈ ہوں لیکن اپنے لیے سستی بھی میری سنجیدہ ڈریسنگ کی وجہ ہے۔

’اب میری شادی کی عمر  نہیں’، تیسری شادی کے بعد ریحام کا پرانا انٹرویو وائرل

دوسری جانب شادی کے دوران عمران خان کی ڈریسنگ پر بات کرتے ہوئے ریحام کا کہنا تھا کہ عمران خان کیلئے ڈریسنگ میں تراش خراش بڑے شوق سے کرتی تھی، عمران خان کے سوٹ کا کپڑا خود خرید کر خود سلواتی تھی اور خود ہی ان کے کپڑے استری بھی کرتی تھی۔

عمران خان سے  شادی کے اعلان پر  پی ٹی آئی چیئرمین کی سنہری شیروانی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے ریحام نے بتایا تھا کہ وہ میری غلطی تھی کیوں کہ وہ کپڑا  میں  نے ان کیلئے ان کے قریبی شخص کے ساتھ جاکر خریدا تھا اور رات میں مجھے لگا کہ شیروانی کے لیے لیا گیا کپڑا سفید ہے لیکن جب صبح وہ شیروانی سل کر آئی تو گولڈن تھی۔

مزید خبریں :