Time 28 دسمبر ، 2022
دلچسپ و عجیب

سب سے زیادہ ذہانت رکھنے والے افراد کس برج سے تعلق رکھتے ہیں؟

ماہرین کی رائے جان لیں / فائل فوٹو
ماہرین کی رائے جان لیں / فائل فوٹو

دنیا کا ہر فرد ہی کسی نہ کسی برج سے تعلق رکھتا ہے اور ہر ایک کی اپنی مخصوص خصوصیات ہوتی ہیں۔

بروج کی ان خصوصیات کی بنیاد پر ہی آسٹرولوجسٹ کسی فرد کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں جیسے صحت یا کامیابی وغیرہ کی پیشگوئی کرتے ہیں۔

مگر جب بات ذہانت کی ہو تو کونسے برج سے تعلق رکھنے والے زیادہ ذہین ہوتے ہیں؟

ماہرین کے مطابق دلو اور عقرب سب سے زیادہ ذہانت والے بروج ہیں مگر دونوں کی وجہ مختلف ہے۔

برج دلو (21 جنوری سے 20 فروری کے دوران پیدا ہونے والے) سے تعلق رکھنے والے افراد میں تجزیاتی ذہانت کی سطح زیادہ ہوتی ہے جسے ذہنی صلاحیت اور آئی کیو کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔

اس کے مقابلے میں برج عقرب سے تعلق رکھنے شعوری طور پر زیادہ ذہین ہوتے ہیں اور وہ حقیقت پسندانہ تخمینے لگانے اور دنیا کو سمجھنے کے حوالے سے زیادہ بہتر ہوتے ہیں۔

ویسے دیگر بروج کے افراد بھی اپنے انداز میں ذہین ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق برج جوز اور میزان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی کافی ذہین ہوتے ہیں جبکہ سرطان اور حوت سے تعلق رکھنے والے افراد جذباتی طور پر سب سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔

آسان الفاظ میں ان بروج سے تعلق رکھنے والے اپنے اور دیگر افراد کے جذبات کو شناخت کرنے اور ان کی وضاحت کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

برج جدی، سنبلہ اور ثور سے تعلق رکھنے والے عملی ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ اسد، قوس اور حمل سے تعلق رکھنے والے افراد خطرہ مول لینے اور قائدانہ پوزیشن سنبھالنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

مزید خبریں :