Time 29 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

فردوس جمال کے بیٹے نے والد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عوام سے کیا درخواست کی؟

گزشتہ روز وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے لاہور میں لیجنڈ اداکار فردوس جمال کی عیادت کی اور انہیں علاج معالجے کے لیے ایک کروڑ روپےکا چیک پیش کیا__فوٹو: اسکرین گریب
گزشتہ روز وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے لاہور میں لیجنڈ اداکار فردوس جمال کی عیادت کی اور انہیں علاج معالجے کے لیے ایک کروڑ روپےکا چیک پیش کیا__فوٹو: اسکرین گریب

معروف پاکستانی سینئر اداکار فردوس جمال کے بیٹے نے والد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین سے ان کی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں نہ پھیلانے کی درخواست کی ہے۔

فردوس جمال کو کینسر کی تشخیص کے بعد علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جب کہ اب وہ سرجری کرواکر گھر منتقل ہوچکے ہیں اور اب اداکار کے بیٹے بازل فردوس نے سوشل میڈیا، فیس بُک پر اپنے والد کی صحت سے متعلق پوسٹس شیئر کی ہیں۔

بازل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ الحمداللّٰہ میرے والد ٹھیک ہیں اور سرجری کے بعد صحتیاب ہو رہے ہیں، برائے مہربانی والد کی صحت کے حوالے سے جعلی خبریں شیئر کرنے سے گریز کریں اور میرے والد اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

ایک اور پوسٹ میں اپنے والد کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بازل فردوس نے لکھا ہے کہ الحمداللّٰہ میرے والد خیریت سے ہیں اور اُن کے حوصلے بلند ہیں، برائے مہربانی جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں، اُن کی صحت کے لیے دعا کیا کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے لاہور میں لیجنڈ اداکار فردوس جمال کی عیادت کی اور انہیں علاج معالجے کے لیے ایک کروڑ روپےکا چیک پیش کیا۔

مزید خبریں :