29 دسمبر ، 2022
خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے معاملے پر روسی وزیر توانائی 19 اور 20 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق روس سے خام تیل اورپیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے سلسلے میں پاکستان اور روس کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک اورسیکرٹری پیٹرولیم شریک ہوئے، روس کی جانب سے روسی وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں آئندہ ہونے والے انٹرگورنمنٹل کمیشن اجلاس کے ایجنڈے پرگفتگو کی گئی۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ روسی وزیرتوانائی 19 اور 20 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، دونوں ملکوں کے درمیان کمیشن کااجلاس 19 اور 20 جنوری کو ہوگا۔