Time 29 دسمبر ، 2022
دنیا

مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی منگنی ہوگئی، منگیتر کون ہے؟

نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی آج رادھیکا مرچنٹ سے منگنی ہوگئی۔—فوٹو: بھارتی میڈیا
نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی آج رادھیکا مرچنٹ سے منگنی ہوگئی۔—فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی نے منگنی کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی آج رادھیکا مرچنٹ سے منگنی ہوگئی۔

منگنی کی تقریب  راجستھان کے شری ناتھ جی مندر میں منعقد کی گئی، اس موقع پر امبانی اور مرچنٹ خاندان کے افراد اور  دوست موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر آننت اور رادھیکا کی منگنی کی کچھ تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

امبانی خاندان کی ہونے والی چھوٹی بہو کون ہیں؟

آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں،انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 24 سالہ رادھیکا مرچنٹ فی الحال والد کی کمپنی Encore Healthcare میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

تقریب میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، جھانوی کپور، رنویر سنگھ سمیت بالی وڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی۔


مزید خبریں :