Time 31 دسمبر ، 2022
انٹرٹینمنٹ

مکیش امبانی کے بیٹے کی منگنی، میکا سنگھ نے 10 منٹ گانا گانے کا کتنا معاوضہ لیا؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے  آننت امبانی نے جمعرات کو  منگنی کی۔

 نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے منگنی ہوئی،منگنی کی تقریب راجستھان کے شری ناتھ جی مندر میں منعقد کی گئی، اس موقع پر امبانی اور مرچنٹ خاندان کے افراد اور دوست موجود تھے۔

بعد ازاں ممبئی میں واقع مکیش امبانی کی رہائش گاہ پرگرینڈ پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہ رخ خان، سلمان خان ،رنبیر کپور ، عالیہ بھٹ سمیت دیگر بالی وڈ شخصیات اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جہاں دیگر بالی وڈ شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی وہیں  گلوکار میکا سنگھ کو بھی تقریب میں خصوصی پرفارمنس کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ میکا سنگھ نے اپنی 10 منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ  میکا سنگھ نے نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی منگنی کی تقریب میں 10 منٹ گانا گانے کے لیے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے(4 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) معاوضہ لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ میکا سنگھ گرینڈ پارٹی میں آننت امبانی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے گانا گا رہے ہیں۔

امبانی خاندان کی ہونے والی چھوٹی بہو کون ہیں؟

آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں،انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق 24 سالہ رادھیکا مرچنٹ فی الحال والد کی کمپنی Encore Healthcare میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔


مزید خبریں :