'شکر اللہ کا زندگی میں اکیلا نہیں ہوں'، محب مرزا نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

پاکستانی اداکار محب مرزا نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں میزبان تابش ہاشمی نے اداکار نے اچھوتے انداز میں سوال کیا جس کے جواب میں محب نے ہنستے ہوئے جواب دیا۔

محب مرزا نے سوال پر سر ہلایا اور پھر جواب دیا کہ جی میری شادی ہوگئی ہے، شکر الحمداللہ زندگی میں اکیلا نہیں ہوں۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2019 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔

دونوں ستارے 2005 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اداکار کی سابقہ اہلیہ آمنہ شیخ نے اگست 2020 میں دوسری شادی کی تصدیق کی تھی جب کہ ان کے ہاں ستمبر 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر محب مرزا کا نام صنم سعید سے جوڑا جارہا تھا۔ اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا تاہم کچھ ذاتی اختلافات کے باعث دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :