Time 03 جنوری ، 2023
کھیل

کوشش کریں گے کہ نیوزی لینڈ کو 350 کے اندر آؤٹ کریں، نسیم شاہ

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کا وکٹ اچھا ہے، شروع میں سیم ہو رہا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے آغاسلمان نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نئے گیند سے اور بہتر بولنگ کر سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شام میں پاکستان نے بہت زبردست کم بیک کیا، اچھی بولنگ کی سب نے، کوشش کریں گے کہ نیوزی لینڈ کو 350 کے اندر آؤٹ کریں۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ اچھی ہے، پچ اچھی ہے، یہاں اچھا کھیل کر میچ جیت سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انجری کے بعد کم بیک میچ میں کافی اچھا محسوس کر رہا ہوں، شروع میں کوشش تھی کہ سیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ لیں، بعد میں کوشش کی کہ اچھی لائن پر بولنگ کریں۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ کین ولیمسن ورلڈ کلاس بیٹر ہیں، آؤٹ کرنے کیلئے ٹھیک جگہ بولنگ ضروری ہے۔

مزید خبریں :