10 دسمبر ، 2012
کراچی…امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے امریکی سفیر نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن پر تحفظات ہیں ہم انرجی سیکٹر پر پاکستان سے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔امریکی سفیر نے دورہ کراچی کے موقع پر نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ،انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند دیئے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ ایران گیس پائپ لائن پر تحفظات ہیں ہم انرجی سیکٹر پر پاکستان سے تعاون کرنا چاہتے ۔ رچرڈاولسن نے مزید کہا کہ مذہبی آزادی پر یقین رکھتے ہیں ،اور پاکستان کے ساتھ تعلیم ، ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اورپاک امریکا تعلقات بہتر بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔