Time 04 جنوری ، 2023
کھیل

شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں سلیکشن اور اسٹرائیک ریٹ کے بیان پر وضاحت کردی

شاہد آفریدی نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے کہہ دیا ہے کہ وہ کھلاڑی منتخب نہیں کیا جائیگا جس کا اسٹرائیک ریٹ 130 یا 135 سے اوپر نہ ہو/فوٹوفائل
شاہد آفریدی نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے کہہ دیا ہے کہ وہ کھلاڑی منتخب نہیں کیا جائیگا جس کا اسٹرائیک ریٹ 130 یا 135 سے اوپر نہ ہو/فوٹوفائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کے انتخاب کیلئے اسٹرائیک ریٹ کے حوالے سے دیے گئے بیان پر وضاحت دے دی۔

حال ہی میں نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ’ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی کیلئے کہہ دیا ہے کہ وہ کھلاڑی منتخب نہیں کیا جائیگا جس کا اسٹرائیک ریٹ 130 یا 135 سے اوپر نہ ہو، ہماری جاب ہے جس کیلئے مختلف چیزیں شیئر کی جارہی ہیں اور اچھی بات یہ ہے کہ ٹیم اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اچھی انڈرسٹینڈنگ پیدا ہورہی ہے‘۔

شاہد آفریدی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے اسٹرائیک ریٹ کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے، اسی دوران سینئر اسپورٹس جرنلسٹ یحییٰ حسینی نے ایک ٹوئٹ کی جس میں درج تھا کہ  ٹی 20 کرکٹ میں  پاکستان ٹیم  کے کپتان بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ 127.80اور وکٹ کیپر محمد رضوان کا اسٹرائیک ریٹ کا 126.62ہے اور اب چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کہہ رہے ہیں ٹی 20 فارمیٹ میں 130 سے 135 اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے منتخب ہونگے۔

صحافی یحییٰ حسینی نے ٹوئٹر پر بتایاکہ ان کے اس ٹوئٹ  کے بعد  انہیں شاہد آفریدی کی جانب سے  وضاحت دی گئی ہے کہ  یہ بات انہوں نے ڈومیسٹک سے قومی ٹیم میں آنے والوں کے لیے تجویز کی ہے ۔

یحییٰ حسینی نے لکھا کہ ’چیف  سلیکٹر ہمارے سپر اسٹار تھے اور ہیں، اس ٹوئٹ پر ان کا مجھے پیغام آیا، کہ یہ بات انہوں نے ڈومیسٹک سے قومی ٹیم میں آنے والوں کے لیے تجویز کی ہے، بوم بوم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے بعد انہوں نے صرف ون ڈے اسکواڈ منتخب کرنا ہے۔

مزید خبریں :