Geo News
Geo News

Time 04 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

اب کوئی 25 کروڑ بھی دے تو چھوٹا کردار نہیں کروں گا: نواز الدین صدیقی

انڈسٹری میں گزارے وقت کے دوران میں نے ایسی کئی فلموں میں کام کیا جہاں میں چھوٹے کردار ادا کیے اور اب یہ مکمل ہوگئے: بھارتی اداکار/ فائل فوٹو
انڈسٹری میں گزارے وقت کے دوران میں نے ایسی کئی فلموں میں کام کیا جہاں میں چھوٹے کردار ادا کیے اور اب یہ مکمل ہوگئے: بھارتی اداکار/ فائل فوٹو

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ اگر اب کوئی انہیں 25 کروڑ بھی دے تو وہ چھوٹا کردار ادا نہیں کریں گے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکار نواز الدین نے اپنے کیرئیر سمیت ملنے والے کرداروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس انڈسٹری میں گزارے وقت کے دوران میں نے ایسی کئی فلموں میں کام کیا جہاں میں چھوٹے کردار ادا کیے اور اب یہ مکمل ہوگئے ہیں اب تو آپ مجھے 25 کروڑ بھی دیں تو میں چھوٹا رول نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا میرا خیال ہے کہ پیسہ اور شہرت آپ کے کام کے  صرف ایک پراڈکٹ ہیں، اگر آپ اپنا کام اچھے سے کریں پیسہ اور شہرت آپ کے پیچھے بھاگیں گے لیکن اگر آپ ان چیزوں کو پیچھے بھاگیں گے تو کبھی بھی ان کو حاصل نہیں کرپائیں گے لہٰذا اپنا کام اچھے سے کریں۔

بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ ہم کبھی کبھی ساری زندگی پیسہ اور شہرت کے پیچھے بھاگتے ہیں لیکن پھر بھی حاصل نہیں کرپاتے، میرا یقین ہے کہ آپ خود کو اتنا بڑھالو پیسہ اور شہرت آپ کے غلام بن جائیں۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے گزشتہ دہائی کے دوران مختلف چیلنجنگ کردار نبھا کر خود کو منوایا ہے۔