Time 04 جنوری ، 2023
انٹرٹینمنٹ

سارہ نے میرے گانے میں میرے ساتھ ڈانس پر انکار کردیا: فلک شبیر

ڈانس کرنا نہیں پسند ، اگر بند کمرے میں بھی کہا جائے کہ ڈانس کرو تو نہیں کرسکتی : سارہ خان/فوٹوبشکریہ انسٹاگرام
 ڈانس کرنا نہیں پسند ، اگر بند کمرے میں بھی کہا جائے کہ ڈانس کرو تو نہیں کرسکتی : سارہ خان/فوٹوبشکریہ انسٹاگرام 

گلوکار فلک شبیر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ سارہ خان نے حال ہی میں ان کی درخواست کے باوجود ان کے ساتھ گانے میں ڈانس کرنے سے انکار کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ سارہ خان شوہر گلوکار فلک شبیر کے ہمراہ ’دی مرزا ملک شو ‘کی مہمان بنیں جس دوران سارہ نے ثانیہ مرزا کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ وہ بہت شرمیلی ہیں ۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں ڈانس کرنا نہیں پسند، انہیں اگر بند کمرے میں بھی کہا جائے کہ ڈانس کرو تو وہ نہیں کرسکتیں۔

سارہ کے جواب پر ان کے شوہر فلک شبیر نے کہا کہ حال ہی میں،  میں نے بلو رانی کے نام سے ایک گانا شوٹ کیا ہے یہ گانا پنجاب میں شوٹ ہوا جس کیلئے میری خواہش تھی کہ سارہ میرے ساتھ بطور ماڈل کام کرے لیکن اس گانے میں سگنیچر شاٹ تھے اور پہلی دفعہ ایسا ہوا تھا کہ میں نے سارہ سے درخواست بھی کی کہ یہ گانا ہٹ ہوگا کرلو لیکن سارہ نے انکار کردیا اور کام نہیں کیا۔

اس پر سارہ نے ہنستے ہوئے شو میں  بتایا کہ اس گانے میں ’ٹھمکے‘ لگانے تھے ۔

مزید خبریں :