Time 05 جنوری ، 2023
کھیل

شاہین آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) کے میچز کھیلنے ڈھاکا جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی فٹنس کی بحالی کیلئے بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز کھیکیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے وہ صرف دو میچز کھیلنے ڈھاکا جائیں گے جس کے فوری بعد وہ واپس وطن پہنچ کر پی ایس ایل کے میچز کھیلیں گے۔

 ذرائع کے مطابق بی پی ایل کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو مختصر میچز کیلئے این او سی دیا جائے گا اور انہیں ہدایت دی جائے گی کہ وہ ملکی لیگ کھیلنے پاکستان آئیں۔

واضح رہے کہ  بی پی ایل 6 جنوری سے ڈھاکا میں شروع ہوگی۔

مزید خبریں :