Time 05 جنوری ، 2023
دنیا

روس کا ایک روزہ جنگ بندی کا اعلان، یوکرینی حکام کا ردعمل بھی آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روس نے یوکرین میں ایک روزہ جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں 6 جنوری دن 12 بجے سے 7 جنوری رات 12 بجے تک جنگ بندی ہوگی۔

کریملن کے بیان میں کہا گیا کہ یوکرین بھی جنگ بندی کا اعلان کرے تاکہ لوگ کرسمس کی رسومات ادا کر سکیں۔

دوسری جانب  یوکرینی حکام نے روسی صدر کی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرینی حکام نے روسی صدرپیوٹن کی جنگ بندی کی تجویز کو منافقت قرار دے دیا۔

یوکرینی صدارتی مشیر کا کہنا ہے کہ روس یوکرینی علاقوں کا قبضہ چھوڑے تو ہی جنگ بندی ممکن ہے،۔

انہوں نے خبردار کیا کہ روس اپنی منافقت اپنے پاس رکھے۔

مزید خبریں :