06 جنوری ، 2023
برطانوی شہزادے ہیری نے اپنی آنے والی سوانح عمری میں افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں کا انکشاف کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اپنی آنے والی سوانح عمری میں شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا کہ انہوں نے افغانستان میں دوران ڈیوٹی 6 فضائی مشن کیے، ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔
شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں بطور اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کیا۔
انہوں نے لکھا کہ افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں پر فخرہے نہ ہی شرمندگی، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا۔
ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’اسپیئر‘ 10 جنوری کوشائع ہو رہی ہے۔