Time 06 جنوری ، 2023
کھیل

ایشین کرکٹ کونسل نے نجم سیٹھی کے بیان کی تردید کر دی

اے سی سی کیلنڈر کے حوالے سے انفرادی طور پر تمام شرکا کو آگاہ کر دیا گیا تھا: اے سی سی/فوٹوفائل
اے سی سی کیلنڈر کے حوالے سے انفرادی طور پر تمام شرکا کو آگاہ کر دیا گیا تھا: اے سی سی/فوٹوفائل 

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی ) نے کلینڈر شیڈول کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے  چیئرمین  نجم سیٹھی کے بیان کی تردید کر دی۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے  جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ نجم سیٹھی نے اے سی سی کے صدر پر تبصرہ کیا، کونسل نے جمعرات کو کیلنڈر اور پاتھ وے اسٹرکچر کا اعلان کیا، اے سی سی کلینڈر کے حوالے سے انفرادی طور پر تمام شرکا کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔

اے سی سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کلینڈر کی منظوری 13دسمبر 2022 کو ہونے والے اجلاس میں دی گئی، منظوری ڈویلپمنٹ کمیٹی فنانس اینڈ مارکیٹنگ نے دی، ممبر بورڈز کی جانب سے  رسپانس موصو ل ہوئے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے تبصرہ تجاویز اور ترامیم موصول نہیں ہوئیں۔

ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کا سوشل میڈیا پر بیان بے بنیاد ہے، اے سی سی اس بیان کی سختی سے تردید کرتی ہے،کلینڈر کی ای میل 22 دسمبر کو کر دی گئی تھی، ممبر بورڈز کی جانب سے رسپانس موصو ل ہوئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس حوالے سے تبصرہ تجاویز اور ترامیم موصول نہیں ہوئیں۔

مزید خبریں :