07 جنوری ، 2023
بالی وڈ کے سپر اسٹار ریتھک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ ڈپریشن کی وجہ سے موت کے قریب پہنچ گئے تھے، انہیں یقین نہیں تھا کہ وہ صبح زندہ اُٹھیں گے یا نہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں اپنے فٹنس ٹرینر کو انٹرویو دیتے ہوئے ریتھک روشن نے ماضی میں ڈپریشن کا شکار ہونے کی وجہ سے پیش آئی پریشانی سے پردہ اٹھا یا۔
ریتھک نے بتایا کہ 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم وار کی شوٹنگ کے دوران میں اچھا محسوس نہیں کررہا تھا،مجھے پہلے لگا کہ میری عمر کی وجہ سے ایسا محسوس ہورہا ہے، مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں مر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار جب گھر آتا اور سوتا اور مجھے لگتا کہ میں صبح نہیں اٹھوں گا،میں اس فلم کے لیے تیار نہیں تھا، وہ میرے لیے بڑا چیلنج تھی۔
ریتھک کے مطابق فلم کے لیے مجھے اپنے آپ کو تبدیل کرنا تھا لیکن مجھے اندر سے کوئی چیز کھائی جارہی تھی۔
واضح رہے کہ فلم وار میں ریتھک کے ساتھ ٹائیگر شروف اور وانی کپور نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔